4 جون 2012 - 19:30

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کي طرف سے مظاہرين پر تشدد اور مظالم کے باجود حکومت مخالف عوامي مظاہروں ميں شدت آتي جارہي ہے.

ابنا: مظاہرين اپنے اجتماعات اور مظاہروں کے دوران انقلاب کي کاميابي تک  مظاہرے جاري رکھنے کے عزم کا اعلان کررہے ہيں- اس دوران مظاہرين اور انقلابي رہنماؤں نے يہ صاف کرديا ہے کہ وہ آل خليفہ حکومت کے ساتھ کسي بھي طرح کے مذاکرات ميں شامل نہيں ہوں گے - بحريني حکومت نےعوام کے حقوق کو پہلے سے بھي زيادہ پائمال اور محدود کرنے کي غرض سے عام شہريوں کے خلاف اپني ظالمانہ اور تشدد آميز کاروائياں مزيد تيز کردي ہيں -

بحريني حکام کي کوشش ہے کہ وہ عوام پر اپنے ظلم و تشدد کا دائرہ وسيع کرکے انقلابيوں کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور کريں - بحريني حکومت نے انقلابيوں کے ساتھ بات چيت کي پيشکش ايک ايسے وقت کي ہے جب وہ عوام کے سياسي سماجي اور ثقافتي حقوق کو مسلسل نظرانداز کررہي ہے اور عوام کو سختي کے ساتھ کچلنے کي پاليسي پر عمل پيرا ہے  -

دوسري جانب بحريني عوام نے بھي آل خليفہ حکومت کے حملوں  کے خلاف روزانہ ملک کے مختلف علاقوں ميں احتجاجي مظاہروں کا دائرہ پھيلا ديا ہے -  اس سلسلے ميں بحريني عوام نے ايک بحريني شہيد  صلاح عباس کے چاليسويں  کے موقع پرمظاہرہ کرکے آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے - مظاہرين نے اسي طرح بحرين ميں سعودي عرب کي غاصب فوجوں کي موجودگي اور عام شہريوں پر سعودي فوج کے مظالم پر بھي اپني شديد نفرت و بيزاري کا اعلان کيا -

بحرين کے علاقے مہزہ اور الدير کے عوام نے بھي آل خليفہ حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے - مظاہرين جيلوں ميں بند بے گناہ سياسي قيديوں کي تصاوير بھي اٹھائے ہوئے تھے اور نعرے لگارہے تھے کہ آل خليفہ حکومت کي سرنگوني تک ان کے احتجاجي مظاہرے جاري رہيں گے-  بحرين کےکرانہ علاقے کے عوام نے بھي حکومت مخالف مظاہرے اور ٹائر جلا کر حکومت سے اپني شديد نفرت کا اظہار کيا مظاہرين نے کافي دير تک سڑکوں کو بھي بند رکھا-

اس درميان مبصرين کا کہنا ہے عوامي تحريک کو کچلنے کے لئے حکومت کے تمام تر حربے ناکام ہوگئے ہيں اور بحريني عوام کے عزم و حوصلے روز بروز مستحکم ہوتے جارہے ہيں -.......

/169